اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی ف نے 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخلے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے دی۔ جے یو آئی ف کے مطابق مولانا عبدالمجید ہزاروی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کامران چیمہ سے ملاقات کی اور انتظامیہ کو تحریری طور پر ڈی چوک میں مارچ سے آگاہ کردیا۔