امریکی جریدے نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جمہوریت کی طرح بھارت کی معیشت کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔امریکی جریدے کے حالیہ سروے کے مطابق بھارت کی معیشت بدحالی کا شکار ہے، ایسی صورتحال کے باوجود مغرب کا اکثر تجارتی طبقہ مودی کی حمایت کررہا ہے، بھارت میں ٹیکس دینے والوں کی شرح بھی خطرناک حد تک کم ہوئی ہے جبکہ کاروں اور موٹرسائیکلوں کی خرید میں بھی 20 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔بھارت میں ستمبر کے آخر تک کاروبار میں سرمایہ کاری میں 88 فیصد تک کمی ہوئی، کچھ بینک اور دیگر قرض دینے والے ادارے بحران کا شکار ہیں جس کی وجہ سے 2 سو ارب ڈالر کے مقروض ہوچکے ہیں۔امریکی جریدے نے یہ بھی لکھا کہ بھارت کی معیشت نااہل اور برے طریقے سے چلائی جارہی ہے، اس کے علاوہ مقبوضہ جموں کشمیر اور آسام میں مسلمانوں سے انتہائی امتیازی سلوک برتا جارہا ہے.
نریندرمودی بھارتی جمہوریت اور معیشت کو نقصان پہنچا رہے ہیں:امریکی جریدےکاسروے
Oct 25, 2019 | 11:59