دبئی میں تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے تعمیر ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی عمارت کے ڈھانچے کو گینز بک آف ورلڈ ریکاڈز میں شامل کر لیا گیا۔ العربیہ نیوز کے مطابق دبئی میں تھری ڈی پرنٹر سے تعمیر ہونے والی2 منزلہ عمارت 640 مربع میٹر محیط ہے جبکہ اس کی اونچائی 9.5 میٹر ہے۔عمارت کی تعمیر حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد ال مکتوم کی خصوصی ہدایات پر کی گئی جس میں کہا گیا تھا کہ دبئی میں 2030ءتک 25 فیصد عمارتیں تھری ڈی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تعمیر کی جائیں۔