پولیو مہم کیخلاف پراپیگنڈہ افسوسناک, آئندہ دوتین سال تک پولیوکے خاتمے پرمکمل قابوپالیاجائیگا:ڈاکٹرظفرمرزا

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزانے کہاہے کہ پولیوکے خاتمے کیلئے حکومت نے ایک پلان وتخمینہ مرتب کیاہے جس کے مطابق  آئندہ دوتین سال تک پولیوکے خاتمے پرمکمل قابوپالیاجائیگا۔آئندہ ماہ نومبر سے پولیوکے خاتمے کیلئے خصوصی مہم کاآغازکررہے ہیں جس کے مثبت نتائج برآمدہوںگے۔ جن علاقوں میں پولیوکیس زیادہ رونماہوئے ہیں ان علاقوں میں سماجی سروسزکے دیگرمنصوبے بھی شروع کررہے ہیں۔ پولیوپروگرام میں انتظامی،لیڈرشپ اور تکنیکی طورپر مزیدتبدیلی لارہے ہیں۔پولیوکے حالیہ کیسوں پروزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیاہے۔پولیوخاتمے کے حوالے سے وزیراعظم کے واضح احکامات ہیں۔پولیو مہم کیخلاف پراپیگنڈہ افسوسناک ہے۔ملک میں37ملین بچوںکامستقبل دائوپرنہیں لگاسکتے۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے پشاورمیںپولیوخاتمے کے حوالے اجلاس کی صدارت کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرطفرمرزانے کہاکہ محکمہ صحت میںاصلاحات کے حوالے سے وفاقی اورصوبائی حکومتیں ایک پیج پرہیں۔صوبائی حکومت کیساتھ مکمل تعاون کریںگے۔ڈاکٹرزکے جائزمطالبات پربات کرنے کیلئے تیارہیںلیکن اگر محکمہ صحت میںاصلاحات نہ ہوسکی توعام آدمی متاثرہوگا۔انہوںنے کہاکہ پرائمری ہیلتھ کیئرریفارمزبھی لارہے ہیں جس سے ہسپتالوں پربوجھ کم ہوجائیگا۔ماضی کی حکومتوں نے ہیلتھ کیئرکونظراندازکیاجس کے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پولیوخاتمے کے حوالے سے تمام سرگرمیاں وزیراعظم عمران خان خودمانیٹرکررہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن