ریپبلکنز میرے خلاف مواخذے کی کھل کر مخالفت کریں۔ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکی ایوانِ نمائندگان میں مواخذے کی کارروائی کو روکنے کے لیے رپبلکن ارکان ڈٹ کر سامنے آ گئے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے رپبلکن اراکین کو ہدایت کی تھی کہ وہ مواخذے کی کارروائی کی بھرپور مزاحمت کریں۔خبر کے مطابق ،درجنوں رپبلکن ارکان نے کمرہ سماعت میں داخل ہو کر شور شرابہ شروع کر دیا۔ایوانِ نمائندگان میں روس اور یوکرین سے متعلق امریکی محکمہ دفاع کی خاتون عہدیدار لارا کوپر سے جرح کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں تھیں۔رپبلکن رکن مارک میڈوز کا کہنا تھا کہ ایوانِ نمائندگان کی جانب سے صدر کے مواخذے کے لیے طے کردہ قواعد و ضوابط پر انہیں اعتراض ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک مواخذے کی کارروائی کے لیے شفاف اور غیر جانبدار طریقہ اختیار نہیں کیا جاتا ان کے اراکین اس کارروائی میں حصہ نہیں لیں گے۔خیال رہے کہ امریکی قانون میں ایوانِ نمائندگان کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ مواخذے کی کارروائی کے لیے طریقہ کار وضع کریں جبکہ ایوان کی تین کمیٹیاں صدر کے خلاف مواخذے کی کارروائی کر رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن