حکومت اوراپوزیشن کے مذاکرات کا پہلا دور، مذاکرات بہت اچھے ماحول میں ہورہے ہیں، امید ہے بہت جلد اچھی خبر ملے گی: حکومتی اور اپوزیشن کی کمیٹیوں کی مشترکہ نیوز کانفرنس

حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے مذاکرات میں ساڑھے 10 بجے تک کا بریک آگیا ہے۔اسلام آباد میں حکومتی اور اپوزیشن کی کمیٹیوں نے مذاکرات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس کی۔

حکومتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مذاکرات بہت اچھے ماحول میں ہورہے ہیں، امید ہے بہت جلد اچھی خبر ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کافی بہتر ڈسکشن ہوئی، کچھ تجاویز انہوں نے دیں، کچھ ہم نے دیں۔رہبر کمیٹی کے کنوینر اکرم خان درانی نے کہا کہ پرویز خٹک کی قیادت میں حکومت کے سینئر لوگ ہمارے پاس آئے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان سے بہت اچھی بات ہوئی، انہوں نے اعلیٰ سطح پر مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے۔ذرائع کے مطابق رہبر کمیٹی نے مذاکرات کے دوران اپوزیشن کے چاروں مطالبات تحریری صورت میں حکومتی ٹیم کے حوالے کردیے ہیں۔ذرائع کے کا کہنا ہے کہ حکومتی ٹیم نے رہبر کمیٹی سے وزیراعظم سے مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے، جس کے بعد دونوں کمیٹیاں دوبارہ بیٹھیں گی۔

ذرائع کے مطابق 4 نکاتی مطالبات میں وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ، نئے انتخابات، آئین میں اسلامی دفعات کا تحفظ اور سویلین اداروں کی بالادستی شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن