اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) قومی احتساب بیورو (نیب)کی تاریخ میں سب سے بڑی پِلی بارگین (رضاکارانہ رقم کی واپسی) ہونے جا رہی ہے اور ملزم لوٹی ہوئی دولت واپس قومی خزانے میں جمع کرانے کے لیے تیار ہوگیا ہے۔ کراچی کی احتساب عدالت میں پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) میں 23 ارب روپے کی کرپشن کے حوالے سے پی ایس او اور نجی آئل کمپنی بائیکو کے آفیشلز کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی، کامران افتخار لاری اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر نیب کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم کامران افتخار لاری نے پلی بارگین کی درخواست کی ہے اور وہ 1 ارب 29لاکھ روپے سے زائد کی رقم واپس کرنا چاہتا ہے۔ ملزم مذکورہ رقم 3 اقساط میں ادا کریگا۔
پی ایس او کرپشن کیس میں ملزم ایک ارب دینے کیلئے تیار ہو گیا، نیب تاریخ کی سب سے بڑی پلی بارگین
Oct 25, 2020