آج کوئٹہ میں پہلے سے بڑا جلسہ ہوگا: فضل الرحمان‘ ڈبل سواری پر پابندی

کوئٹہ (بیورورپورٹ) کوئٹہ میں آج پی ڈی ایم کا تیسرا جلسہ ہوگا۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت میں 24 گھنٹے کیلئے ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی 24 گھنٹے کیلئے ہوگی پابندی کا اطلاق گزشتہ رات 12 بجے سے ہوگیا ہے موٹرسائیکل ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ چیف سیکرٹری کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ۔ فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کیا وہ بھاگنے والے نہیں۔قلات میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے  مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم طبل جنگ بجا چکے ہیں، پی ڈی ایم جلسوں سے جعلی حکومت کے اوسان خطا ہوگئے ہیں، پی ڈی ایم اس نااہل اور ناجائز حکومت کے خلاف پوری قوم میں بیداری کا سبب بن رہی ہے، کل پورا بلوچستان بشمول کوئٹہ ہمارے ساتھ مل کر نالائق حکومت کے خلاف جمع ہوگا، آج کوئٹہ جلسہ ہر صورت میں ہوگا بلکہ پہلے سے بڑا جلسہ ہوگا۔ سکیورٹی دینا حکومت کا کام ہے، اگراور اعلان کردے، ہم خود سکیورٹی کے انتظامات سنبھال لیں گے۔ سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ عدالت نے جسٹس قاضی فائز کیس بدنیتی قرار دے کر خارج کردیا، یہ ریفرنس جعلی کابینہ اور جعلی وزیراعظم کی ایما پر بنایا گیا تھا، اب صدرعارف علوی اپنے عہدے پر مزید رہنے کا حق کھو چکے ہیں، انہوں نے کہا اگر تھریٹ ہو بھی تو ہمیں کوئٹہ میں جلسہ کرنا ہے یہ ایک ناجائز نااہل نالائق حکومت ہے جسے مسلط کیا گیا ہے حکومت کی دو سال کی نااہلی اور ناکامی پر عوام سراپا احتجاج ہیں عوام کی کرب اور چیخ و پکار حکومت تک نہیں پہنچ رہی تو یہ بہرے ہیں یہ بہرے ہیں اور ان کے دل بھی مردہ ہیں لیکن قوم زندہ ہے اگر کوئٹہ  میں کوئی تھریٹ ہے تو اس سے نمٹنے کی ذمے داری حکومت کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...