لیہ( کورٹ رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر مظلوم کشمیریوںکے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے27اکتوبرکو یوم سیاہ منایاجائیگا۔ یوم سیاہ کے مو قع پر کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی طور پر تمام سرکاری دفاتر پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ یوم سیاہ کے حوالے سے محکمہ سوشل ویلفیئرکے زیراہتمام 27 اکتوبرگیارہ بجے دن ٹی ڈی اے چوک سے گھوڑا چوک تک احتجاجی ریلی نکالی جائے ۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء ریلی کی قیادت کریں گے۔
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پرسوں یوم سیاہ منایاجائیگا
Oct 25, 2020