… پھر انہیں پکارو‘ تمہارے پاس دوڑتے ہوئے آ جائیں گے اور جان رکھو کہ اﷲ تعالیٰ غالب ہے حکمتوں والا ہے o جو لوگ اپنا مال اﷲ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں اس کی مثال اس دانے جیسی ہے جس میں سے سات بالیاں نکلیں اور ہر بالی میں سو دانے ہوں‘ اور اﷲ تعالیٰ جسے چاہے بڑھا چڑھا کر دے اور اﷲ تعالیٰ کشادگی والا اورعلم والا ہے o