کراچی( اسپورٹس رپورٹر)سابق بھارتی کپتان کپل دیوکودل کا دورہ پڑنے پراسپتال منتقل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا نے سابق کرکٹر اور بھارتی ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو کو دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کپل دیو کو طبیعت بگڑنے پر فوری طور پر نئی دہلی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی جائے گی۔61سالہ سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے 1978میں انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا، انہوں نے بھارت کی طرف سے 131ٹیسٹ اور 225ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جب کہ 1983میں بھارت ان کی کپتانی میں ورلڈکپ کا فاتح بنا۔
سابق بھارتی کپتان کپل دیو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل
Oct 25, 2020