تاروں سے ٹکرانے والے کھجور کے درخت دوسری جگہ منتقل کیے جائیں: ڈاکٹر منصور اکبر کُنڈی

ملتان (نوائے وقت )جامعہ زکریا کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کُنڈی نے ڈائریکٹر آربوریکلچر پروفیسر ڈاکٹر عامر نواز کو ہدایت جاری کی کہ بجلی کے تاروں سے الجھنے والے کھجور کے تمام درختوں کو ان کی موجودہ جگہ سے شفٹ کرکے مناسب جگہ پر لگائے جائیں تاکہ محنت بھی ضائع نہ ہو اور یونیورسٹی کے حسن میں بھی فرق نہ آئے ۔ اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے پھل دار درختوں پر اور زیادہ بھرپور توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی۔ وائس چانسلر نے موقع پر جا کر کام کا معائنہ کیا پروفیسر ڈاکٹر عامر نواز کا کہنا تھا کہ اس پر باقاعدہ کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن