لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کانٹیننٹل بسکٹس ، ٹپال ٹی اور اور یونی لیور نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے بعد قائداعظم ٹرافی کو بھی اسپانسر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹپال ٹی نے پاکستان کپ کو اسپانسر کرنے بھی تصدیق کردی ہے تاہم پاکستان کپ کے حوالے سے دیگر دونوں شراکت داروں سے ابھی مذاکرات جاری ہیں۔ پی سی نے تصدیق کی ہے کہ ان سپانسرز کے آنے سے پی سی بی کے اسپانسرشپ ریونیو میں گزشتہ سال کی نسبت 55 فیصد اضافہ ہوا ہے۔\چیئرمین پی سی بی احسان مانی کہتے ہیں کہ کسی بھی کھیل میں کمرشل پارٹنرز کی بہت اہمیت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ دنیا ایک مشکل وقت سے گزر رہی ہے۔ اس مشکل وقت میں ساتھ دینے پر ہم ان کے مشکور ہے۔ گزشتہ سال کی نسبت اسپانسرشپ ریونیو میں 55 فیصد اضافے پر خوشی ہوئی ہے۔