لاہور (اپنے نامہ نگار سے+ نامہ نگار) سیشن کورٹ کا احاطہ میدان جنگ بن گیا۔ لڑائی جھگڑے کے مقدمہ میں ضمانت کے لیے پیشی پر آئے فریقین آپس میں لڑ پڑے۔ تھانہ ساندہ میں درج مقدمہ میں ضمانت کے لیے پیشی پر آئے ایک گروپ کے یونس اور ملازم حسین اور دوسرے گروپ کے عنصر اور نبیل سمیت دیگر سات افراد تلخ کلامی کے بعد آپس میں لڑ پڑے۔ دونوں پارٹیوں کے افراد آپس میں گتھم گتھا ہو گئے اور بعد ازاں ایک دوسرے پر اینٹوں، پتھروں اور کرسیوں کا آزادانہ استعمال بھی کیا جس سے دونوں طرف کے ایک ایک فرد زخمی بھی ہوئے۔ موقع پر موجود وکلاء نے فریقین کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تھانہ اسلام پورہ منتقل کر دیا۔