وزیر اعظم کی آنکھوں پر بندھی اقتدار کے نشے کی پٹی جلد اترنے والی ہے ،نیئر حسین بخاری

Oct 25, 2020

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے وزیراعظم کے بیان پر رد عمل میں کہا ہے کہ جس وزیراعظم کی آنکھ دن کو نہیں کھلتی  اسکو کیسے پتہ چلے گرانی کیوجہ سے عوام الناس کس کرب میں مبتلا ہیں وزیر اعظم کی آنکھوں پر بندھی اقتدار کے نشے کی پٹی جلد اترنے والی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس کے سامنے بوڑھی خواتین اور بے روزگار کئے جانے وا لے سراپا حتجاج لیکن اقتدار کی ہوس میں مبتلا حکمران اندھے اور بہرے بنے ہوئے ہیں نیر بخاری نے مزید کہا کہ اشرافیہ کو ریلیف دینے کیلئے غریببوں کو تکالیف میں مبتلا کرنے والوں کی نیندیں ہی نہیں ہوش بھی  اڑے ہوئے ہیں نیر بخاری نے کہا کہ بھوک و افلاس سے لاغر غریبوں کے دکھ اور بے روزگار نوجوانوں کے والدین کی گھریلو پریشانیاں  بند دماغ حکمران نہیں دیکھ سکتے نیر بخاری نے کہا کہ ناائل نالائق حکمرانوں نے ملک کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کرا دیا ہے بردار  اور خطے کے ممالک سے تعلقات میں سر مہری ہے نیر بخاری نے کہا کہ تھانیداری دکھانے کے شوقین وزیراعظم کا بیان اپوزیشن کو برائے راست دھمکی ہیوزیراعظم کا اپوزیشن رہنماوں کو ہر صورت میں جیل میں ڈالنا ذاتیات پر اتر آنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ ننگے پاؤں گھر کی دیواریں پھلانگ کے بھاگ جانے والوں سے قوم پوری طرح آگاہ ہے پیپلز پارٹی کو چھت رہائش روزگار چھن جانے والوں کی حمائت سے نہیں روکا جاسکتا عوامی حقوق کی بازیابی کی خاطر جیل جانا ہمارے لئے نئی بات نہیں ۔

مزیدخبریں