2 جلسوں سے ہی حکومت ہل گئی‘ عمران کو چاہئے تھا اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلتے: خورشید شاہ 

Oct 25, 2020

سکھر(آئی این پی)پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو چاہیے تھا اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلتے۔ ہفتہ کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمران اگر اتنا ڈرتے ہیں تو سیاست کیوں کرتے ہیں ؟۔انہوں نے کہا کہ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ اپوزیشن کو بالکل دیوار سے لگا دیا گیا ہو اور ایسا بھی کبھی نہیں ہوا کہ ایک آئی جی کو اس طرح لے جایا جائے۔ اگر پولیس افسران نے احتجاج کیا تو یہ ان کا حق تھا۔خورشید شاہ نے کہا کہ قائد اعظم بابائے قوم ہیں اور اگر وہاں کسی نے جا کر فریاد کی تو کارروائی نہیں ہونی چاہیے تھی۔ اب اپوزیشن اور حکومت کے درمیان کسی قسم کا رابطہ ممکن نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت ایک پیج پر ہوں یہ ممکن نہیں رہا کیونکہ پیج ہی پھٹ گیا ہے۔ عمران خان شروع سے کپتان رہے ہیں اور حکم دینا ان کی عادت ہے۔ پی ڈی ایم کے دو جلسوں سے ہی حکومت ہل گئی ہے۔

مزیدخبریں