لاہور (نامہ نگار) رات کی تاریکی میں ڈرائیورز کو چوکس رکھنے کے لیے موٹروے پولیس نے حل نکال لیا۔ لاہور میں سنٹرل زون اور ایم تھری پر موٹروے پولیس نیند سے بچنے کے لئے ڈرائیورز میں چیونگم تقسیم کر نے لگی۔ ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا تھاکہ ڈرائیورز رات کے وقت مسلسل سفر کی بجائے مناسب وقفے بعد آرام کریں۔ تھکاوٹ اور نیند کا پورا نہ ہونا حادثات کی وجہ بن سکتی ہے۔