کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو بریفنگ میں بتایا کہ 12ربیع الاول /چپ تعزیہ صوبے بھر میں 30 جلوس نکلتے ہیں جس میں 9 حساس ہیں۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کور کمانڈر کراچی، وزیر آئی ٹی تیمور ٹالپر، چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز، وزیراعلی سندھ کے پرنپسل سیکریٹری اور اے سی ایس محکمہ داخلہ نے شرکت کی۔آئی جی کی جانب سے وزیر اعلی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ چپ تعزیوں کیلئے 12218 فورس تعینات ہونگی،12 ربیع الاول (عید میلاد النبی)اس دن 947 جلوس، 902 محفلیں ہونگی۔ 12 ربیع الاول کے جلوس کیلئے 47199 فورس صوبے بھر میں تعینات ہوگی۔ وزیراعلی سندھ نے فول پروف سیکیورٹی دینے کی ہدایت کردی۔