سنجوال کینٹ(نامہ نگار )مین جی ٹی روڈ پر تیز کار موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ کر فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں کار میں آگ لگ گئی کار میں سوار 5 افراد پھنس گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچ گئیں ریسکیو اہلکاروں نے گاڑی میں پھنسے افراد کو باہر نکالا، آدھے گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ 5 افراد میں سے 3 افراد بری طرح جھلس گئے۔ تمام افراد کا تعلق ملاں منصور گاؤں سے ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے پانچوں افراد کو طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک اور تحصیل ہسپتال حضرو منتقل کر دیاجہاں ڈاکٹروں نے 3 افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث راولپنڈی ریفر کر دیا