راولپنڈی (جنرل رپورٹر )محمدی مسجد لال کڑتی میں میلاد النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معروف مذہبی اسکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا کہ ربیع الاول کا چاند نظر آتے ہیں پوری کائنات میں رحمتوں کی بہار آجاتی ہے۔ربیع الاول ملاپ کا نفرتیں مٹانے کا مہینہ یہ وہ مبارک مہینہ جس کی آمد کی خوشی میں اللہ خود گلشن کائنات کو سجا دیتا ہے۔ اس مبارک مہینے میں ہم جتنی بھی خوشی منائیں کم ہے یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہمیں مبارک لمحوں کو کیسے گزارے کیاہمارے فرائض میں جلسے اور تقریروں تک محدود ہیں۔یا پھرکوئی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، آمد رسول پر محبت کا پل بنایا جائے نبی پاک بتایا ہوا راستہ انسان کو بے راہ نہیں ہونے دیتا۔ ذکر مصطفی سکون کا باعث ہے نبی پاک دنیا کائنات کی وہ عظیم ہستی ہیں جن کے ماتھے کی روشنی سے روشن خیالی جنم لیتی ہے ۔جن کیقدموں کے نشان سے منزل کا سراغ ملتا ہے ۔جن کی شریعت سے ظلم نا انصافی کیسارے دروازے بند ہو جاتے ہیں۔ دنیاسے دور رہ کر ہم زندہ رہ سکتے ہیں لیکن نبی پاک سے دور رہ کر ہم کئی کے نہیں رہیں گے۔
نبی پاک کی ولادت دنیا کائنات کے لئے بہت بڑی سعادت ہے حب رسول میں آگے بڑھنا اخوت کہلاتا ہے اختلاف نہیں اورحب رسول کا تقاضا یہی ہے کہ دل کی گلیوں میں بھی حب رسول کے چراغ روشن کر لیں۔ لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ امت مسلمہ سیرت النبی منانے کے ساتھ ساتھ اسے اپنانے کی کوشش بھی کرے کیونکہ اسی میں ہم سب کی نجات ہیں۔
ربیع الاول کا چاند نظر آتے ہی رحمتوں کی بہار آجاتی ہے،اظہار بخاری
Oct 25, 2020