راولپنڈی(جنرل رپورٹر) کوروناوائرس کے دوران نمایاں خدمات سرانجام دینے والے اداروں،این جی اوز اور رضاکاروں کوخراج تحسین پیش کرنے کے لیے مرکزی صدرمحمدعبدالشکورکی زیرصدارت آج25 اکتوبر کوآرٹس کونسل میںایک تقریب منعقد کررہے ہیںجس میں اداروں کے سربراہان ڈاکٹرزاوررضاکاروں کو’’ اعتراف خدمت ایوارڈز ‘ ‘ دئیے جائیں گے۔ان خیالات کااظہارصوبائی سیکرٹری جنرل الخدمت فائونڈیشن شمالی پنجاب نمیراحمدمدنی نے کیا۔،انہوں نے بتایاتقریب کوکورونامریضوں کے علاج کے دوران شہیدہونے والے ڈاکٹرعبدالقادرسومرو،جلال حیدربھٹی سمیت دیگرشہداء کے نا م کیا گیا ہے ،اس موقع پر ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری،وائس چانسلرراولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹرمحمدعمر،چیئرمین الخدمت ہیلتھ فائونڈیشن پاکستان ڈاکٹرحفیظ الرحمن ،وائس چانسلرراولپنڈی ویمن یونیورسٹی ڈاکٹرمحمدعالیہ ،صدرراولپنڈی چیمبرآف کامرس محمد ناصرمرزا،صوبائی صدرالخدمت فائونڈیشن رضوان احمدسمیت دیگرنمایاں شخصیات اظہارخیال کریں گے۔