گمبھیر ڈیم فنڈزکی عدم دستیابی کے سبب التوا کا شکار ، عوام میں تشویش 

Oct 25, 2020

لاوہ(نامہ نگار)صوبہ پنجاب کاآبپآشی کاسب سے بڑامنصوبہ گمبھیر ڈیم فنڈزکی عدم دستیابی کے سبب التوا کا شکار ھو گیا متاثرین گمبھیرڈیم کومعاوضہ نہ ملنے کی وجہ سے اراضی مالکان سراپا احتجاج ھیں ۔ گز شتہ تین سالوں سے محکمہ سمال ڈیمزکے زیر انتظام سست روی سے جاری منصوبہ پرکام فنڈز نہ ملنے کی و جہ سے روک دیا گیا ڈیم کی تعمیرکی صورت میں ھزا روں ایکڑاراضی سیراب کی جاسکتی مگرعوامی حلقوں کی مطابق اھم ترین منصوبہ سیاست کی نذر ہوتا نظر آ تا ھے ۔ عوام علاقہ نے صوبائی وزیر آبپاشی اورحکو مت پنجاب سے پوٹھوہارکے پسماندہ ترین علاقہ میں اتنے اھم منصوبہ کی فوری تکمیل کا پرزور مطالبہ کیا ھے ۔ 

مزیدخبریں