محب وطن شہریوں کو اپنی فوج پر فخر ہے ،راجہ ساجد یوسف 

 گوجرخان (نامہ نگار)معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ساجد یوسف نے کہا ہے کہ محب وطن شہریوں کو اپنی فوج پر فخر ہے جن کی بدولت ہماری سرحدیں محفوظ ہونے کے ساتھ ساتھ ملک میں امن وامان قائم ہے سرحدوں کی حفاظت کی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ پاک فوج نے زلزلہ، سیلاب ودیگر قدرتی آفات میں عوام کی امداد کیلئے فوج نے ہراول دستے کا کردا ر ادا کیا ہے پاک فوج کبھی بھی ملکی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دے گی پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کی بدولت سرحدیں محفوظ ہیں اور بھارت جیسے بزدل اورمکار دشمن کو پاکستان کیخلاف کارروائی کا حوصلہ نہیں ہوتا انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی وطن عزیز پر کڑا وقت آیا پاک فوج نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر ملک وقوم کی حفاظت کی ذمہ داری بطریق احسن نبھائی ہے پاکستانی عوام کو اپنی افواج پر فخر ہے۔

ای پیپر دی نیشن