اسسٹنٹ کمشنر دنیاپور کا مقامی بازار سمیت مختلف علاقوں کے اچانک دورے

قطب پور(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر دنیاپور کا مقامی بازار سمیت مختلف علاقوں کا اچانک دورہ۔نرخ نامے آویزاں نہ کرنے اور ارزاں نرخوں پر اشیاء خوردونوش فروخت کرنیوالے دکانداروں کو جرمانے۔زائد منافع خور کسی رعایت کے مستحق نہیں۔حکومت کے احکامات کے مطابق ہر جگہ سہولت بازار بنائے جا رہے ہیں جہاں سرکاری نرخوں پر اشیاء دستیاب ہوں گی۔جس کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر دنیاپور ذوہیب انجم نے سہولت بازار کے قیام اورانسپکشن کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ معیار مقدار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن