مبارک پور (نامہ نگار ) اشرف شو گر ملز کے سینئر کین منیجر چوہدری محمدیونس گجر کا مبارک پور کے مواضعات میں اشرف شو گر ملز کی جانب سے مہیا کیے گئے گنے کے بیجوں کی نئی اقسام کی کا شت والے کھیتوں کا دورہ، اس موقع پر کاشتکاروں کو آگاہی دیتے ہوئے چوہدری محمد یونس گجر کا کہنا تھا کہ گنے کے بیجوں کی نئی منظور شدہ اقسام لگانے سے گنے کے کاشتکار بہترین پیداوار حا صل کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ کا شتکا ر ہر گز ایسی پرانیا ں اقسام کا شت نہ کریں جن پر بیمارویوں کا حملہ زیادہ ہے اشرف شو گر ملز نے ستمبر سے نئے گنے کی بیجوں کی اقسام کو متعارف کروا کرمختلف علاقوں میں انکی بیجائی کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔آ ئند ہ کر شنگ سیزن کے حوا لے سے گنے کی فصل اور کا شتکا رو ں کے معا ملا ت اور تیاریوں کا جا ئز ہ بھی لیا۔ گنے کے کا شتکا رو ں اور اشرف شو گر ملز کے ما بین مثا لی تعلقا ت 4 دہائیوں پر محیط ہیں کسانوں کو ہمیشہ ہر ممکن سہو لیات فراہم کریں گے۔