مسائل کی وجہ حضورپاکؐ کی تعلیمات سے روگردانی ہے، علی حسین شاہ 

ملتان (سماجی رپورٹر) سجادہ نشین پیر چادروالی سرکار سید علی حسین شاہ نے کہا کہ ہمارے مسائل و مصائب کی وجہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات سے روگردانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم آج بھی اپنا عمل نظام مصطفی کے مطابق اپنا لیں تو ہمیں کسی مشکل کا سامنا نہیں ہوگا ہمیں اپنے قول و فعل میں تضادات کو ختم کرنا ہوگا اور ہمیں سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عقیدت کے نعروں کی بجائے حقیقی طور پر ان کی تعلیمات کو اپنانا ہوگا آج کل کے نفسہ نفسی کے دور میں ہمیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو مشعل راہ بنانا ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  حافظ معین خالد ٹرسٹ کے زیراہتمام حافظ معین خالد کی رہائشگاہ شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں ولادت رحمت اللعالمین ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ریلی  میںفوجی بینڈ، جھومر پارٹیاں، سینکڑوں موٹر سائیکلیں، بیشمار کاریں، ڈالے بھی شامل تھے۔ریلی کی قیادت کرنے والوں میں، ریلی کے منتظم حافظ معین الدین خالد، سابق ایم این اے شیخ طارق رشید، مخدوم یزدانی گیلانی، علامہ عبدالحق مجاہد، زاہد بلال قریشی، جاوید قریشی صدر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ملتان، ملک انور علی، صدر انجمن تاجران گلشن مارکیٹ چودھری الیاس، عمران ارشد و دیگر معززین شہر نے کی۔ جبکہ شرکت کرنے والوں میں شیخ امین، سکندر علی، محمد ساقی، تاجر رہنما سلطان محمود ملک، شیخ اکرام اقبال، مرزا شرافت علی، الحاج اشرف قریشی، عامر محمود نقشبندی، ڈاکٹر اشرف علی، حامد علی معین، عامر شہزاد صدیقی، سجاد ملک، یونس قریشی، مظہرعلی، عزیز الرحمن خان قادری، عامر علی وینس اور دیگر  شامل تھے۔جلوس کے راستوں میں شرکا ریلی پر پھولوں کی بارش ہوتی رہی جگہ جگہ  ائدین کی دستار بندی کی گئی شربت، مٹھائی، چاول اور دیگر کھانے پینے کی چیزوں سے تواضع کی گئی ریلی کے شرکاء درود شریف، نعرہ تکبیر و نعرہ رسالت اور نعتیں پڑھ کر روح پرور سماں باندھتے رہے۔جلوس کے اختتام پر تھانہ چوک پر شرکا ریلی نے بذریعہ قرعہ اندازی دو عمرے کے ٹکٹ نکالے گئے اور اس قرعہ اندازی میں دو خوش نصیب روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کے حقدار ٹھہرے۔جن کے نام محمد اکرام اقبال اور محمد وقاص ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن