نورالقرآن انٹرنیشنل  اور خادمان درودوسلام کے زیراہتمام عید میلادالنبیؐ ریلی

خانیوال(نامہ نگار)جشن عید میلاالنبیؐکے سلسلہ میں نور القرآن انٹر نیشنل اور خادمان درود و سلام کے زیر اہتمام سالانہ جشن عید میلادالنبی ریلی کا اہتمام میلاد مصطفی چوک سے کیا گیا ۔ریلی کی قیادت مفتی عبدالرزاق گولڑوی ، حاجی محمد شفیق رضوی، مفتی محمد عثما ن قادری ،مفتی امجد رضا رضوی قادری،مولانا امجد سعیدی اور تاجر رہنماء شیخ ارشد نے کی ۔فضا درود و سلام اور لبیک یا رسول اللہ سے معطر ہوگی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مفتی عبدالرزاق گولڑوی ، حاجی محمد شفیق رضوی، مفتی محمد عثما ن قادری ،مفتی امجد رضا رضوی قادری اور مولانا امجد سعیدی نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی جشن عید میلادالنبی ؐ انتہائی عقیدت و احترام اور شان و شوکت سے منایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن