لاہور : وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے اورنج لائن میٹرو ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

Oct 25, 2020 | 13:38

ویب ڈیسک

لاہور کے عوام کو ٹرانسپورٹ کیلئے نئی سہولت مل گئی، وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اورنج لائن میٹرو ٹرین سروس کا افتتاح کردیا ہے جو پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کا حصہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ (ر) جنرل عاصم سلیم باجوہ اور چینی وفد اورنج لائن میٹرو ٹرین کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے۔ 27 اعشاریہ 1 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک پر تنصیبات اور ڈیکوریشنز مکمل ہیں۔
اورنج لائن میٹرو ٹرین کے 26 اسٹیشنز ہوں گے۔ اسٹیشنز پر آٹو میٹک مشینیں لگا دی گئی ہیں تاکہ ٹرین کیلئے استعمال ہونے والے کارڈ کو چیک اور ری چارج کیا جاسکے۔ ٹکٹ باکسز بھی رکھ دئیے گئے تاکہ ٹکٹ نہ رکھنے والے مسافر بھی اورنج لائن سے فائدہ اٹھا سکیں۔ 

داتا کی نگری لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کے اوقات صبح ساڑھے 7 بجے سے لے کر شب ساڑھے 8 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں جبکہ کرایہ 40 روپے رکھا گیا ہے۔ پروجیکٹ مکمل ہونے پر عوام نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین سروس میں سفر سہولت سے طے ہوگا۔ ٹرین شہر کے مختلف علاقوں سے گزرے گی۔ ٹرین سے 2 لاکھ 50 ہزار شہری روزانہ کی بنیاد پر سفر کرسکیں گے۔ 

اورنج لائن ٹرین 27 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی جس میں سے 1 اعشاریہ 72 کلومیٹر کا سفر انڈر گراؤنڈ ہوگا۔ مجموعی طور پر 26 اسٹیشنز پر مشتمل اورنج لائن ٹرین کے اخراجات حکومتِ پنجاب برداشت کرے گی۔ 

لاہور میں منصوبہ ایک لیکن جشن دو منائے گئے، آج اورنج لائن ٹرین کے 2 افتتاح ہوئے۔ ایک افتتاح پنجاب حکومت کی جانب سے کیا گیا اور دوسرا مسلم لیگ ( ن) نے کیا۔ اورنج لائن ٹرین کا لیگی افتتاح جین مندر چوک پر واقع انارکلی سٹیشن پر ہوا جس میں سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق اور ملک پرویز نے شرکت کی۔

ن لیگی رہنما ایاز صادق کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کوئی بھی سازش اورنج لائن منصوبہ نہ روک سکی، چینی اور آٹا چوروں کا وقت پورا ہوگا، یہ جلد جانے والے ہیں۔ سعد رفیق نے کہا کہ اورنج ٹرین بنانے والے جیلوں میں ہیں، شہباز شریف کو اپنے بڑے بھائی سے بے وفائی نہ کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں