سکھ کمیونٹی کی قومی کرکٹ ٹیم  کی جیت کیلئے دعائیں 

Oct 25, 2021

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے مقابلے کے لئے سکھ کمیونٹی بھی پاکستان کی جیت کے لیے پرعزم  تھی۔ متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کرکٹ کی دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ہونے جارہا ہے جس کیلئے پاکستان کی سکھ کمیونٹی نے بھی قومی ٹیم کی جیت کیلئے دعائیں مانگنی شروع کردی ہیں۔ ننکانہ صاحب میں سکھ کمیونٹی نے پاکستان کی جیت کیلئے دعائیں مانگیں اور گوردوارہ جنم استھان میں خصوصی ارداس کی ہے۔

مزیدخبریں