ریاض (نمائندہ نوائے وقت) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ماحولیاتی منصوبوں سے متعلق 700 ارب ریال کے پیکج کا اعلان کردیا۔ سعودی عرب میں 2060 تک کاربن کا اخراج صفر تک لایا جائے گا۔ سعودی گرین انیشی ایٹو منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں محمد بن سلمان نے کہا کہ منصوبہ ماحول کے تحفظ کے لیے سنگ میل ثابت ہو گا۔ منصوبے کے تحت مملکت کے 20 فیصد رقبے کو قدرتی جنگلات میں تقسیم کیا جائے گا جبکہ پہلے مرحلے میں 45 کروڑ درخت لگائے جائیں گے۔ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ منصوبے سے سعودی عرب میتھین میں کمی کے عالمی سمجھوتے کا حصہ بن جائے گا۔