وزیر اعظم اور خاتون اول نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی، ریاض پہنچ گئے

 مکہ المکرمہ+اسلام آباد (ممتاز احمد بڈانی،خبر نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول بشری بیگم نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی۔ دونوں نے پروٹوکول کے ساتھ طواف و عمرہ ادا کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے طواف کعبہ کرتے ہوئے ملکی سلامتی کے لئے دعائیں کیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت وفد کے دیگر ارکان نے بھی عمرہ کی ادائیگی کی۔ عمران خان کے جدہ پہنچنے پر مکہ کے نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان السعود نے ان کا استقبال کیا۔ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول ؐ پر حاضر ی دی اور مسجد نبوی ؐ میں نوافل بھی ادا کیے۔ وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ ریاض پہنچ گئے۔ ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم ریاض میں شروع ہونے والی مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو سمٹ میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اجلاس میں سعودی سرمایہ کاروں، تاجروں سے ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن