چینی کمپنی نے داسو ڈیم کی تعمیر کا کام 3 ماہ بعد دوبارہ شروع کر دیا

اپرکوہستان‘ اسلام آباد (این این آئی+ نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر عارف خان یوسفزئی نے تصدیق کی ہے کہ داسو ڈیم کا تعمیراتی کام آج پیر 25 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ اس حوالے سے داسو ڈیم پر کام کرنے والی چینی تعمیراتی کمپنی گدوبا نے اعلامیہ جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ کمپنی میں کام کرنے والے مقامی ملازمین کو مرحلہ وار بلایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر اپرکوہستان عارف خان یوسفزئی نے بتایا کہ سانحہ داسو میں مرنے والے چینی انجینئر کے لواحقین کو 1.2 ملین اور زخمیوں کو 1.4 ملین ڈالر معاوضہ دیا گیا۔ کمپنی کو بھی ہلڈنگ کے عوض لاکھوں ڈالر ادا کئے گئے ہیں۔ جس کے بعد اب سخت سکیورٹی انتظامات میں ڈیم کا کام دوبارہ شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ رواں برس 14 جولائی کو اپرکوہستان میں داسو ڈیم کے ملازمین کو لانے لے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 39 افراد زخمی ہوگئے تھے\ مرنے والوں میں 9 چائنیز اور 2 مقامی مزدور بھی شامل تھے، حادثہ 14 جولائی کو ہوا تھا۔ داسو ڈیم کا کام تین ماہ گیارہ دن بند رہا۔ کوہالہ ہائیڈرو پاور منصوبہ 2025 مکمل ہونے کا امکان ہے، یہ منصوبہ دریا کے بہائو (رن آف ریور) پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ ڈیم سائٹ مظفر آباد سے 40کلومیٹر اوپر سراں ولیج کے قریب دریائے جہلم پر ہے اور 20کلومیٹر لمبی سرنگ پاور ہائوس سے ملتی ہے۔ پاور ہائوس برسالہ کے قریب جہلم پر 281میگاواٹ کے 4پیلٹن ٹربائنز رکھے گا۔ کوہالہ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ چین کی سرکاری ہائیڈرو پاور ڈویلپر چائنا تھری گورجز کارپوریشن (سی ٹی جی سی) بنارہی ہے۔ یہ پاکستان میں سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...