لاہور (سپورٹس رپورٹر) ٹی 20 ورلڈکپ 2021 کے پاکستان بھارت ہائی وولٹیج میچ کا بخار گوجرانوالہ کے خانہ بدوشوں تک جاپہنچا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی 20 ورلڈکپ کے اہم ترین میچ سے قبل خانہ بدوشوں نے پیسے جمع کر کے پرانا ٹی وی خرید لیا۔ ٹی وی آنے کے بعد میچ دیکھنے کے لیے لائٹ کا بندوبست کیا گیا اور یار دوست جمع ہوگئے۔ گوجرانوالہ کے خانہ بندوشوں نے پاکستان بھارت میچ کے لیے پاکستان کو اپنا فیورٹ قرار دیا تھا۔