ایرانی صوبہ آذربائیجان کے نئے گورنرکو حلف برداری کی تقریب میں تھپڑپڑگیا

Oct 25, 2021

تہران(این این آئی)ایران کے صوبہ مشرقی آذربائیجان کے نئے گورنرکو اپنی حلف برداری کی تقریب کے دوران میں زوردارتھپڑ پڑ گیا ۔ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق نئے گورنرعابدین خرم سپاہِ پاسداران انقلاب کے سابق کمانڈر ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ انھیں پاسداران انقلاب ہی کے ایک اور کمانڈرنے ذاتی وجوہ کی بنا پر زوردارتھپڑ رسید کیا ہے۔حلف برداری کی تقریب میں عابدین خرم ڈیس پر اپنے افتتاحی کلمات ادا کررہے تھے۔اس دوران میں ماسک پہنے ایک شخص ان کے ایک طرف سے اچانک اسٹیج پر آیا اور اس نے انہیں منہ پرتھپڑجڑ دیا۔مشرقی آذربائیجان کے صوبائی دارالحکومت تبریز کے پراسیکیوٹر کے دفتر نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ۔

مزیدخبریں