ٹنڈومحمدخان (نامہ نگار) تحصیل بلڑی شاہ کریم سے تعلق رکھنے والی کپری برادری کے درجنوں افراد نے ایک سے قبل بیدردی سے قتل ہونے والے نوجوان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، اس موقع پر اللہ بچایو کپری، یوسف کپری ،عبدالعزیز کپری، علی احمد کپری اور دیگر نے بتایا کہ ایک سال قبل ہماری برادری کے ایک نوجوان کو بے دردی سے قتل کیا گیا تھا، جس کی ایف آئی آر مقتول کے والد قاسم کپری کی مدعیت میں درج کی گئی جس میں بتایا گیا کہ جت برادری کے تین افراد نے قتل سے دو روز قبل مجھے کہا کہ تمہارا بیٹا گھاس کاٹنے کے بہانے ہماری عورتوں کو دیکھتا ہے ہم اس کو ماریں گے اور قتل والے روز ایف آئی آر میں موجود گواہوں نے ان تینوں افراد کو میرے بیٹے کو اپنے ساتھ لے جاتے ہوئے دیکھا جس کے بعد انہی کی زمین سے لاش ملی، مظاہرین نے بتایا کہ اس واقعے کے 17 دن بعد ایف آئی آر تبدیل کردی گئی، انہوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد، ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان سے انصاف و تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔