میرپورخاص (بیورورپورٹ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام قرآن کلاسز سے حلقہ خواتین کی ضلعی ناظمہ صبیحہ احتشام ، ناظمہ شہر محترمہ رضیہ ، سابق ضلعی ناظمہ و دیرینا معمر رکن ،حترمہ نعیمہ خاتون نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ اس رب کائنات سے ڈرو اور اس کے تقاضے پورے کرو۔ اسی میں انسان کی بھلائی اور کامیابی ہے انھوں نے کہا کہ افغانستان میں آج اللہ تعالی نے طالبان کو فتح و نصرت قرآن کے تقاضے پورے کرنے کے صلے میں ہی عطا ء فرمائی ہے اور 20سال کی جدو جہد کے بعد طالبان کو فتح نصیب ہوئی انھوںنے کہا کہ مضبوط ایمان رکھنے والے طالبان نے دنیا کو یہ سبق دیا کہ باطل سے ڈرنے کے بجائے اس کائنات کے خالق اللہ سے ڈرو ۔انہوں نے کہا کہ آج مغرب کو خواتین کی آزادی کی بڑی فکر ہو گئی ہے اور انھیں خدشہ ہے کہ طالبان عورت کو کہیں شرم وحیا کا پیکر نہ بنا دیں انھوں نے خواتین کو پیغام دیاکہ قرآن کی دعوت لیکر اٹھو اور اپنے گھروں بستیوں اور ساری دنیا پر چھا جائو ۔
دنیا کا ڈر نہیں‘ خدا کا خوف پیدا کریں:صبیحہ احتشام
Oct 25, 2021