عالمی امن کیلئے ہماری قر بانیاں دنیا کے سامنے ہیں: جنرل قمر باجوہ

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہمارے جوانوں نے آزمائش کی ہر گھڑی میں قربانیاں دی ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ سے جاری بیان میں پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے اقوام متحدہ کی 76ویں سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاک فوج امن کے لیے خدمات میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔ عالمی امن کے فروغ کے لیے ہماری قربانیاں دنیا کے سامنے ہیں۔ ہماری قربانیاں بابائے قوم کے وژن کے مطابق ہیں، ہماری قربانیاں عالمی امن کے ہمارے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اقوام متحدہ مشنز میں سے ایک ہے اور پاکستانی فوجیوں کی اقوام متحدہ کے ساتھ خدمات انجام دینے کی ایک طویل تاریخ ہے۔ اقوام متحدہ کے امن مشنز میں خدمات انجام دیتے ہوئے پاکستان کے 161 جوان شہید ہوئے، امن مشنز شہدا میں 24 افسران نے ڈیوٹی کے دوران اپنی جانیں قربان کیں۔ 

ای پیپر دی نیشن