ڈیزل، پٹرول پر پمپ مالکان کا کمیشن 10 فیصد کیا جائے: یونس رضا 


بھکر(نامہ نگار)سیاسی و تجارتی شخصیت اور جٹ عوامی اتحاد کے سربراہ  ملک یونس رضا حطار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پٹرولیم کی قیمتیں آئے روز بڑھ رہی ہیں اس کے پیش نظر آل پاکستان پٹرولیم ایسوسی ایشن کی میٹنگز ہر اضلاع میں جاری ہیں۔ 1994 میں ڈیزل کا ریٹ فی لیٹر 9۔66 پیسے تھا۔ اس وقت تقریباً 90 پیسے پر لیٹر مالک پٹرول پمپ کو اوگرا کی طرف سے کمیشن دی جاتی رہی۔ یہ تقریباً 10 فیصد بنتی ہے۔ بعد ازاں پٹرول پمپ مالکان کی کمیشن (بچت) فکس کر دی گئی جو کہ پٹرول پمپ مالکان کے ساتھ سراسر ظلم ہے۔ کیونکہ انویسٹمنٹ آئے روز بڑھ رہی ہے اور کمیشن بھی بڑھنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کم سیل والے پٹرول پمپ جن کے اخراجات پورے ہی نہیں ہوتے اور وہ ملاوٹ اور کم ناپ تول پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ جس کی ذمہ دار حکومت ہے۔ ہماری آل پاکستان پٹرولیم ایسوسی ایشن کی طرف سے اور تمام پٹرول پمپ مالکان کی طرف سے پر زور اپیل ہے کہ ڈیزل اور پٹرول پر کمیشن 10 فیصد کیا جائے۔ اس سلسلے میں لائحہ عمل کا فیصلہ پٹرولیم ایسوسی ایشن کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن