پاسپورٹ سے متعلقہ امور  میرٹ  نمٹانا اولین ترجیح ہے : عمران شاکر

Oct 25, 2021


منڈی بہاؤالدین(نامہ نگار)اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس منڈی بہاؤالدین عمران شاکر نے کہا  کہ پاسپورٹ آفس میں تمام متعلقہ امور نمٹانے کے لئے میرٹ کو اولین ترجیح دی جاتی ہے جبکہ آفس میں  شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ آفس میں آنے والے سائلین کو پاسپورٹ کے لئے درخواست جمع کروانے سے لے کر پاسپورٹ کے حصول تک کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ، ویٹنگ روم سمیت دیگرشعبوں میں بااخلاق عملہ شہریوں کی پرخلوص طریقے سے رہنمائی کرتا ہے جبکہ کورونا ایس او پیز پر بھی مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

مزیدخبریں