کوہالہ ہائیڈرو پاور سے 1124میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی،منصوبہ تین سال میں مکمل ہو گا

Oct 25, 2021

اسلام آباد(نا مہ نگار)کوہالہ ہائیڈرو پاور منصوبہ 2025مکمل ہونے کا امکان ہے،یہ منصوبہ دریا کے بہائو (رن آف ریور)پر تعمیر کیا جا رہا ہے پراجیکٹ کی سالانہ پیداواری صلاحیت 4800گیگا واٹ فی گھنٹہ ہے۔ڈیم سائٹ مظفر آباد سے 40کلومیٹر اوپر کی طرف سراں ولیج کے قریب دریائے جہلم پر ہے اور 20کلومیٹر لمبی سرنگ پاور ہائوس سے ملتی ہے جو کوہالہ پل سے 7کلومیٹر اوپر کی طرف برسالہ میں واقع ہے۔کوہالہ ہائیڈرو الیکٹرک سکیم مظفر آباد سے 40کلومیٹر کے فاصلے پر جہلم کی بالائی سطح پر ہوگی پاور ہائوس برسالہ کے قریب جہلم پر281میگاواٹ کے 4پیلٹن ٹربائنز رکھے گا۔کوہالہ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ چین کی سرکاری ہائیڈرو پاور ڈویلپر چائنا تھری گورجز کارپوریشن (سی ٹی جی سی)بنارہی ہے یہ پاکستان میں سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔

مزیدخبریں