واشنگٹن (این این آئی)امریکہ کی ورجینیا ٹیک میں گریجویٹ سٹوڈنٹ کونسل نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں یونیورسٹی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ تمام اسرائیلی تعلیمی اداروں کا بائیکاٹ کریں جو اسرائیلی قبضے کو برقرار رکھنے میں شریک اور فلسطینیوں کے حقوق کو دبانے میں ملوث ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے فیصلے میں کونسل نے ان تمام اداروں اور کمپنیوں سے سرمایہ کاری واپس لینے کا مطالبہ کیا جواسرائیل سے فائدہ اٹھاتے ہیں یا صہیونی ریاست کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ قابض اسرائیل 1948 کے علاقوں میں فلسطینیوں کی منظم انداز میں نسل کشی کا مرتکب ہو ہے۔اس فیصلے نے امریکہ میں اسرائیل نواز لابی کے اداروں کی طرف سے سخت ناراضی اور ردعمل سامنے آیا ۔قابل ذکر ہے کہ یہ قرارداد گذشتہ جمعرات کو گریجوایٹ اور ٹیکنیکل پیشوں کے طلبا کی کونسل کے اجلاس کے دوران کیا گیا تھا اور جمعہ کو باضابطہ طور پر قرارداد منظور کی گئی۔
امریکہ،ورجینیا یونیورسٹی کے طلبا کی اسرائیلی بائیکاٹ کی قرارداد
Oct 25, 2021