کولمبیا: منشیات سمگلنگ گینگ کا سربراہ فورسز کے مشترکہ آپریشن میں گرفتار

بگوٹا (نوائے وقت رپورٹ) کولمبیا کے انتہائی مطلوب منشیات سمگلر اور خطرناک گینگ ’’گلف کلین‘‘ کے سربراہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈائرو انتونیو اسوگا، اتونیل کے نام سے مشہور ہیں، انہیں گزشتہ روز آرمی، ایئرفورس اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں گرفتار کیا گیا۔ حکومت نے اتونیل کے بارے میں اطلاع دینے والے کیلئے آٹھ لاکھ ڈالر جبکہ امریکہ نے ان کے سر کی قیمت پانچ ملین ڈالر مقرر کر رکھی تھی۔ کولمبین صدر کے مطابق یہ ہمارے ملک میں منشیات سمگلروں کے لیے بڑا دھچکا ہے۔ اتونیل کو کولمبیا کے شمال مشرقی صوبے انتوکیا میں پانامہ کی سرحد کے قریب سے ایک دیہی علاقے میں خفیہ ٹھکانے سے گرفتار کیا گیا۔ اس آپریشن میں پانچ سو فوجیوں اور 22 ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا۔ پولیس سربراہ جارج ورگس کے مطابق اتونیل کی نقل و حمل کا 50 سے زیادہ سگنل انٹیلیجنس ماہرین نے سٹیلائٹ امیج کے ذریعے سراغ لگایا۔ اس تلاش میں برطانیہ اور امریکہ بھی شامل رہا۔ آپریشن میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوا۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق مسٹر ڈاکیو نے اس آپریشن کو ’کولمبیا کی تاریخ کا جنگلوں میں سب سے بڑا فوجی آپریشن قرار دیا ہے۔‘ اور گینگ کے بین الاقوامی سطح پر بڑے رابطے موجود ہیں۔ یہ منشیات اور انسانی سمگلنگ، غیر قانونی طور پر سونے کی کانوں کی کھدائی اور بھتے جیسے جرائم میں ملوث ہے۔ اس وقت اتونیل کو متعدد مقدمات کا سامنا ہے، جن میں امریکہ میں کوکین سمگل کرنا، پولیس افسروں کا قتل اور بچوں کو اپنے گینگ میں بھرتی کرنے کے الزامات شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...