لاہور، گوجرہ‘ چشتیاں (نامہ نگاران + نمائندہ خصوصی) لاہور لاری اڈہ پولیس نے کارروائی کے دوران 13سالہ سوتیلی بیٹی سے زیادتی کرنے والے ملزم ارشد کوگرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ ارشد کے خلاف اس کی دوسری بیوی نے سوتیلی بیٹی سے زیادتی کے الزام کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا۔ گوجرہ سے نامہ نگار کے مطابق چک نمبر181گ ب کی بیوہ خاتون کھیتوں میں گئی جہاں پر تین نوجوان ادریس، اکرم اور طارق آگئے اور گن پوائنٹ پر ادریس اور اکرم باری باری زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، طارق پہرہ دیتا رہا۔ ملزم ادریس نے خاتون کی برہنہ ویڈیو بنا لی اور تینوں موقع سے فرارہو گئے۔ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ چشتیاں سے نمائندہ خصوصی کے مطابق چشتیاں کے علاقہ بلال کوٹ میں شہباز نامی نوجوان نے 7 سالہ بچے سے زیادتی کر ڈالی۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔