نارووال(نامہ نگار)گائناکالوجسٹ ڈسٹرکٹ سرجن ڈاکٹر آمنہ شاہد نے عورت کے پیٹ سے تقریبا تین گھنٹوں کے پیچیدہ آپریشن کے بعد دس چھوٹی بڑی رسولیاں نکالی گئیں۔ ڈاکٹر آمنہ شاہد نے بتایا کہ ظفروال کی رہائشی خاتون 32سالہ فرزانہ بی بی کے ’’یوٹرس‘‘ میں رسولیاں تھیں جس سے وہ اولاد جیسی نعمت سے محروم ہونے کے ساتھ ہر وقت تکلیف میں رہتی تھی۔ الٹرا سائونڈ کے بعد پیچیدہ آپریشن کا فیصلہ کیا اور تقریباً تین گھنٹوں کے طویل آپریشن کے بعد ’’یوٹرس‘‘ میں موجود 10چھوٹی بڑی رسولیاں نکال دیں۔ ڈسٹرکٹ سرجن گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر آمنہ شاہد نے بتایا کہ اللہ کے فضل سے اور تجربے کی بنیاد پر فرزانہ کا آپریشن کیا جو کامیاب رہا۔ اب اللہ کریم کے فضل سے اولاد نرینہ کی نعمت بھی ملے گی اور وہ اپنی معمول کی زندگی بھی صحت مند گزارے گی۔
نارووال: 3 گھنٹے آپریشن، خاتون کے جسم سے 10 رسولیاں نکال لی گئیں
Oct 25, 2021