پارا چنار (آئی این پی) پارا چنار میں پاک افغان سرحد کے قریب دو قبائل کے مابین جنگلات کے تنازع پر فائرنگ کے تبادلے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق پیواڑ اور گیدو میں جنگل کے تنازع پر قبائلی تصادم دوسرے روز بھی جاری رہا، فائرنگ کے تبادلے میں اب تک 8 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو چکے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم طاہر اقبال نے کہا ہے کہ فائربندی اور مورچے خالی کروانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ طاہر اقبال نے بتایا کہ فریقین کے مابین فائرنگ جنگل سے لکڑیاں کاٹنے پر ہوئی۔ پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔ یاد رہے کہ گورگت نامی پہاڑی کے دیرینہ تنازع پر سابق پولٹیکل ایجنٹ نے بھی فیصلے دیے تھے مگر پھر یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آ گیا۔
پارا چنار : لکڑیاں کاٹنے پر 2 قبائل میں تصادم، 8 جاں بحق ، 15 زخمی
Oct 25, 2021