نشاط احمد ڈاہا کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت‘ قل خوانی کل 

خانیوال‘ مخدوم پور پہوڑاں(خبر نگار‘ نمائندہ خصوصی)ایم پی اے نشاط احمد خاں ڈاہا کی نماز جنازہ مخدوم پور روڈ پرانا خانیوال میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ روحانی پیشوا پیرمظہرسعید کاظمی نے پڑھائی۔نمازجنازہ میں صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی‘ ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی‘ڈی پی او محمد علی وسیم‘ ممبران قومی اسمبلی احمد حسن دیہڑ‘چوہدری افتخار نذیر‘سیدعابد امام ‘سابق ایم پی اے چوہدری فضل الرحمن ‘رہنماء مسلم لیگ ن رانا محمد سلیم حنیف‘ملک مسعود اعوان چیئرمین ٹاسک فورس‘ سہیل کھگہ‘چیئرمین ضلع کونسل محمد رضا سرگانہ‘چیئرمین بلدیہ مسعود مجیدڈاہا‘ ڈپٹی سیکرٹری پی ٹی آئی جنوبی پنجاب مصدق شاہ‘ چیئرمین جدید فیڈ انڈسٹریز میاں جان محمد جاوید‘صدرباررائو خالد محمود‘جنرل سیکرٹری بار سید حامد علی شاہ سمیت سیاسی‘ سماجی‘مذہبی‘ سرکاری افسران، ممبران امن کمیٹی ‘ممبران ضلع کونسل‘کونسلرز‘پی ٹی آئی عہدیداران وکارکنان‘ علماء کرام وکلا، صحافی‘وکلاء وتاجر برادری اور ضلع بھر کے شہریوں کی بہت بڑی تعداد  نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ نشاط احمد خاں ڈاہا مرحوم ایم این اے ملتان احمد حسن دیہڑ کے برادر نسبتی اور چیئرمین بلدیہ خانیوال مسعود مجید کے ماموں تھے۔ نمازجنازہ کے بعد شہریوں نے لواحقین سے گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔ ایم پی اے نشاط احمد خاں ڈاہا مرحوم کی قل خوانی کل صبح10بجے دن ریسکیو 1122 گراؤنڈ خانیوال اور اجتماعی دعا11 بجے دن ہو گی۔ڈسٹرکٹ بار کے ایل ایف کے چیئرمین ندیم احمد خان ڈاہا ایڈووکیٹ نے معروف سماجی رہنما مطلوب احمد خان نے اور پاکستان تحریک انصاف سٹی کے سینئرنائب صدر رشاد خان ڈاہا نے اپنے الگ الگ پیغام میں کہا کہ  نشاط احمد خان ڈاہا کی عوامی ،سیاسی اورسماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔مرحوم نے ہمیشہ حلقے کے عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کوترجیح دی اورحلقے کے عوام کے مسائل حل کرنا ہی ان کی سیاست کا محور تھا۔

ای پیپر دی نیشن