بھارت مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتا، کشمیری  تنہا نہیں: سردار عبدالقیوم 

Oct 25, 2021

 مظفر آ باد (آئی این پی ) وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیاز کا کہنا ہے کہ کشمیریوں نے قیام پاکستان سے قبل الحاق پاکستان کا نعرہ بلند کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیاز نے مظفرآباد میں یوم تاسیس کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 24 اکتوبر ریاست جموں کشمیر کی تاریخ کا اہم دن ہے جب ریاست کی آزادی کے لئے 20 کیمپ کی آزاد حکومت قائم ہوئی۔ سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ کشمیریوں نے قیام پاکستان سے قبل الحاق پاکستان کا نعرہ بلند کیا، کشمیری عوام تحریک آزادی میں تنہا نہیں ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیاز نے مزید کہا کہ بھارت مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتا، عالمی ادارے کشمیر سے متعلق قراردادوں پر عملدرآمد کروائیں۔

مزیدخبریں