سوشل میڈیا: پاکستان زندہ باد‘ کرکٹ ٹیم ٹاپ ٹرینڈ‘ بھارتی شدید مایوس

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ ٹیم کی فتح پر دنیا بھر سے پاکستانیوں نے جی کھول کر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنے جذبات کا اظہار کیا اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سمیت دیگر نعرے ٹاپ ٹرینڈ رہے۔ جب پاکستان ٹیم نے بھارت کو  شکست سے دو چار کیا تو بھارتی شہری جو میچ کے دوران بھنگڑے ڈال رہے تھے شدید مایوسی کی حالت میں منہ لٹکائے، سر جھکائے سٹیڈیم سے نکل رہے تھے کہ شائقین کرکٹ معروف شاعر ساحر لدھیانوی کا لکھا ہوا ایک معروف گانا گنگناتے رہے "
ابھی نہ جاؤ چھوڑ کر
کہ دل ابھی بھرا نہیں
ابھی ابھی تو آئے ہو
بہار بن کے چھائے ہو
تاہم بھارتی شہری سٹیڈیم سے نکلتے رہے جبکہ یہ ویڈیو سماجی رابطے کی سائٹس پر وائرل ہوگئی۔
کرکٹ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان بمقابلہ بھارت میچ کے چرچے کئی روز سے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر رہے ہیں۔ ٹیم پاکستان، ٹیم گرین ایور، پاکستان کرکٹ، پاکستان جیتے گا، پاک کرکٹ زندہ باد، پاکستاں زندہ باد سمیت بیسیوں نعروں پر دنیا بھر سے کرکٹ کے لاکھوں دیوانوں نے اپنے اپنے جذبات کا اظہار کیا تو کئی نے مختلف میمز بناتے ہوئے اپنی محبت اور بھارت سے نفرت کا اظہار کیا۔ پاکستان کی جیت کے بعد بھارتی شہریوں کو سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر شدید مایوس پایا گیا اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے کرکٹ کے شائقین نے ٹیم پاکستان کو شاندار کھیل پیش کرنے پر سوشل میڈیا پر خوب داد دی۔ پاکستان زندہ باد اور پاک کرکٹ ٹیم ٹاپ ٹرینڈ رہے۔ جبکہ نوجوانوں نے مختلف میمز بنا کر بھارتی شہریوں کو ان کی ٹیم کی طرح شرمندگی کا احساس دلایا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...