ہاربن(شِنہوا) چین کے شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ میں رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران سامان کی غیرملکی تجارت گزشتہ سال کی نسبت 23.5 فیصد اضافے کے ساتھ 145.55 ارب یوآن(تقریبا22.8 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی ہے۔صوبائی دارالحکومت میں ہاربن کسٹم کے مطابق گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں صوبے کی درآمدات 25.8 فیصد اضافے کے ساتھ 114.49 ارب یوآن تک پہنچ گئی ہیں ، جبکہ اس کی برآمدات 15.9 فیصد اضافے کے ساتھ 31.06 ارب یوآن تک پہنچ گئی ہیں۔روس کے ساتھ اس صوبے کی تجارت 26.9 فیصد بڑھ کر 94.28 ارب یوآن تک پہنچ گئی ہے جوکہ مجموعی بیرونی تجارت کا 64.8 فیصد بنتی ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ واقع ملکوں کے ساتھ اس کی تجارت کا حجم 108.08 ارب یوآن تک پہنچ گیا ہے جوکہ 25.1 فیصد اضافہ ہے۔کسٹمز نے الیکٹریکل اور مکینیکل مصنوعات اور افرادی قوت سے بھرپور مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کی نشاندہی کی ہے ، جس میں بالترتیب 12.1 فیصد اور 15.3 فیصد اضافہ ہوا۔صوبے میں اہم اشیا مثلاقدرتی گیس ، لکڑی اور سویابین کی درآمدات میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، خاص طور پر قدرتی گیس کی درآمدات 168 فیصد بڑھ کر اس عرصہ کے دوران 7.5 ارب کیوبک میٹرز تک پہنچ گئی۔
چین ، حئی لونگ جیانگ کی غیر ملکی تجارت میں 23.5فیصد اضافہ
Oct 25, 2021