سوات (نامہ نگار)سوات کے سیاحتی علاقے مالم جبہ سمیت کالام اور دیگر پہاڑی مقامات پر موسم سرما کی پہلی برف باری شروع، بارش اور برف باری کے باعث پوری وادی میں سردی کی شدید لہر ، لوگوںنے ایک دن کی بارش کے بعد باقاعدہ طورپر گرم کپڑوںکا استعمال شروع کردیا، گزشتہ روز علی الصبح مینگورہ شہر سمیت ضلع کے طول وعرض میں موسلادھار بارش شروع ہوئی جبکہ مالم جبہ، میاندم اور کالام کے پہاڑوں پرموسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی ، سیاحتی مقامات پر ملک کے دیگر علاقوں سے آنے والے سیاح برفباری کے مناظر سے خوب لطف اندوزہوئے اور انہوں نے برف باری کے مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا، محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز سے شروع ہونے والی بارش وبرف باری کا سلسلہ آج پیر کے دن تک صاف ہوجائے گاتاہم صحت کے ماہرین نے بدلتے موسم کی تناظر میں لوگوں سے احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔